گھوٹکی میں شوہرنے بیوی کو قتل کردیا، ملزم فرار

ہفتہ 23 ستمبر 2023 15:09

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) گھوٹکی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتائی گئی کہ یہ واقعہ گھوٹکی کے علاقے یارو میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید بتایا کہ ملزم اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے جب کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :