گھرکے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے کے خلاف درج

ہفتہ 23 ستمبر 2023 15:59

گھرکے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے کے خلاف درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2023ء) لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے کے خلاف درج کر لیا، یہ مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی اسلم خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے کچھ اور رشتے داروں کے ہمراہ اپنے بھتیجے ابدال خان عرف بلال کے گھر گجر پورہ گیا ہوا تھا جہاں ابدال خان کو اس کی بیوی کومل، بیٹی آمنہ اور بیٹے عثمان نے 2نامعلوم افراد سے مل کر سر میں گولیاں مار کر قتل کیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ کومل کا اپنے شوہر ابدال کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :