
سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز کی اقوام متحدہ کے تپ دق کے فوری خاتمہ کیلئے سائنس، مالیات اور اختراع کو آگے بڑھانے کے موضوع پر اجلاس میں شرکت
تپ دق پر وبائی امراض کے منفی اثرات کو کم کرنے اور ان کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کی تیز تر کوششوں کی ضرورت ہے، افتخار شلوانی کا اظہار خیال
ہفتہ 23 ستمبر 2023 16:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تپ دق پر وبائی امراض کے منفی اثرات کو کم کرنے اور ان کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کی تیز تر کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ٹی بی کے مزید تشخیصی مراکز کے قیام اور بالخصوص ایم ڈی آر۔ٹی بی کی تشخیص کیلئے لیب نیٹ ورکس کی توسیع میں پاکستان کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جاری تنازعات ، توانائی کے عالمی بحران اور غذائی تحفظ وغیرہ پر ٹی بی کے اثرات کے تناظر میں اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ٹی بی کے مرض کو پھیلانے سے روکا جاسکے۔ سیکرٹری قومی صحت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں متعدی بیماریوں سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ تپ دق ہے اور عالمی سطح پر پاکستان ٹی بی سے متاثرہ پانچواں ملک ہے۔انہوں نے تپ دق سے تحفظ ، تشخیص ، علاج اور نگہداشت کی خدمات کے شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے تپ دق سے متعلق 2018 کے سیاسی اعلامیہ میں طے شدہ مقاصد کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اجلاس کے دوران منظور کئے گئے طے شدہ اہداف کی حمایت کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ سال 2025 تک ٹی بی موثر ویکسین کی تیاری ، وسیع پیمانے پر دستیابی اور اس کو قابل رسائی بنانے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے رکن ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ پائیدار فنڈنگ ، جدید ترین حفاظتی اور علاج کی سہولیات تک معیاری اور مساوی رسائی کو یقینی بناتے ہوئے ٹی بی کی تحقیق اور علاج میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں اور محفوظ ، موثر اور قابل رسائی ویکسین تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں میں ٹی بی کے مرض کے خاتمہ کیلئے ویکسین کی منصفانہ تقسیم خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔اعلی سطح کے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں جنرل اسمبلی کے 78 اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد ، پائولہ نارویز، اقتصادی اور سماجی قونصل کی صدر ڈاکٹر ٹیڈروس ازانوم گیبرئیسس سمیت عالمی ادارہ صحت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارتی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم” ایس 400“ کی تباہی پاک بھارت لڑائی کا سب سے بڑا واقعہ قرار
-
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی،بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں
-
پشاور، سرکاری ملازمین کا کم ازکم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.