ساہیوال،باپ بیٹے نے پانچ بچوں کی ماں کو قتل کردیا

ہفتہ 23 ستمبر 2023 22:18

ساہیوال،باپ بیٹے نے پانچ بچوں کی ماں کو قتل کردیا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) نواحی چک 85فائیو ایل میں باپ بیٹے نے پانچ بچوں کی ماں آمنہ کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ۔ داؤد چوک اور ہڑپہ اسٹیشن سے دو لاشیں برآمد۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 85فائیو ایل میں پانچ بچوں کی ماں آمنہ کو گھریلو جھگڑا پر اس کے اسکے خاوند منظور احمد بیٹے عامر ،اللہ یار نے نامعلوم خاتون کے ہمراہ کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ۔پولیس یوسف والا نے مقدمہ 34-302ت پ درج کرکے ایک ملزم عامر کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے داؤد چوک سے 32سالہ نوجوان کی لاش برآمد کرلی ۔پولیس ہڑپہ نے ہڑپہ اسٹیشن سے ایک لاش برآمد کرلی ۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔دونوں افراد کی ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :