مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پر سیاست کی ہے، علی محمد خان

صاف و شفاف الیکشن ہوں تو عوام جسے چاہے گی منتخب کرے گی،مسائل کے حل کیلئے مل کر بیٹھنا ہو گا،ملک اس وقت مشکل میں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2023 21:35

مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پر سیاست کی ہے، علی محمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پر سیاست کی ہے،صاف و شفاف الیکشن ہوں تو عوام جسے چاہے گی منتخب کرے گی،مسائل کے حل کیلئے مل کر بیٹھنا ہو گا،ملک اس وقت مشکل میں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن کے ایک نقطے پر سب کو ملکر بیٹھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہماری لڑائی اداروں سے نہیں، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے۔پاکستان کے مفاد کیلئے پی ٹی آئی سے بات کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا جمہوریت اور ملک کیلئے سب سے بڑی جماعت سے بات کرنی پڑے گی۔ن لیگ کو بھی نہیں پتہ کہ اٹھناہے یا بیٹھنا ہے۔محمد علی درانی کا شکریہ ہے کہ انہوں نے قدم اٹھایا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل جانے سے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم سب بات کرنے کو تیار ہیں۔ہم سیاسی جماعت ہیں اور الیکشن کیلئے تیار ہیں۔الیکشن سے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔