aدالبندین میں بجلی کے سینکڑوں کنکشن کاٹ دیئے گئے

پیر 25 ستمبر 2023 22:45

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2023ء) دالبندین میں بجلی کے سینکڑوں کنکشن کاٹ دیئے ہیں لانگ ٹرم بلوں کی عدم ادائیگی کیخلاف آپریشن جاری کسی کو نہیں بخشا جائے گا ایس ڈی او دالبندین کے سربرائی میں واپڈہ اہلکاروں کے ہمراہ پولیس ٹیم کے ساتھ ملک بھر کی طرح دالبندین سمیت چاغی بھر میں بجلی چوروں اور بلوں کے عدم ادائیگی پر آپریشن جاری ہے ایس ڈی او کے مطابق ابتک واجبات کی عدم ادائیگی پر سینکڑوں کنکشن کاٹ دیئے ہیں زیادہ تر صارفین بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کنکشن منقطع کیئے جارہے ہیں کلی رسول بخش نوتیزئی میں واپڈہ حکام نے آپریشن کے دوران پانچ افراد کو پولیس کے حراست میں دے دیا جس کی وجہ سے شہریوں کا پارہ آئی سڑک پر ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا گیا شہریوں کا کہنا تھا ایک تو حکومت کی جانب سے بھاری بل بھجواتے ہیں غریب عوام کس طرح جمع کریں عدم ادائیگی پر لوگوں کو گرفتار کر کے لے جاتے ہیں واپڈہ حکام کے مطابق کلی رسول بخش نوتیزئی میں پانچ افراد کو اس لیئے پولیس کے حراست میں دیا واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دینے کے بعد دوبارہ غیر قانونی طور پر اپنا کنکشن لگا دیئے ہیں کیسکو آپریش ٹیم کے مطابق دالبندین میں زیادہ تر ڈیفالٹ اور لانگ ٹرم واجبات کی عدم ادائیگی کے کیسسز سامنے ہیں آپریشن ٹیم بھر پور انداز میں کریک ڈان جاری رکھا ہے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہی

متعلقہ عنوان :