Live Updates

عمران خان امریکہ پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے،انوار الحق کاکڑ

انتخابی عمل میں کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی،یقین بنائیں گے پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی بیرونی طاقت مداخلت نہ کرے،نگران وزیراعظم کا غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 26 ستمبر 2023 12:14

عمران خان امریکہ پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے،انوار الحق ..
لندن (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 26 ستمبر 2023ء) عمران خان امریکہ پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل صاف،شفاف اور آزادانہ ہو گا،انتخابی عمل میں انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی۔

انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض قانون سازی کے وقت کیا جاسکتا تھا،ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے۔ نگران وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے،ہم اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن بھی غیر آئینی کام نہیں کر سکتا،یقین بنائیں گے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی بھی بیرونی طاقت مداخلت نہ کرے ۔

(جاری ہے)

انوار الحق کاکڑ کا چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے سے متعلق کہنا تھا کہ عمران خان امریکہ پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے،بعض اوقات سیاستدان عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایسا مؤقف اپنا لیتے ہیں۔ جمہوریت میں پر امن احتجاج ہر ایک کا بنیادی حق ہے،پرتشدد مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے حق کا تحفظ کریں گے،عمران خان کو ہٹائے جانے کے بیانیے پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔

پہلی بار کسی بھی وزیراعظم کو اقتدار سے الگ کیا گیا،آئین میں حکومت کی تشکیل اور ہٹائے جانے کا طرہقہ درج ہے۔ قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کے حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا۔ عالمی بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی فراہمی سمیت مثبت اقدامات نے مہنگائی میں کمی،زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم اور صنعتی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات