بورے والا ، ایوسٹن انجکشن سے بورے والا کے ایک نجی ہسپتال میں بھی 10 مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کا انکشاف

منگل 26 ستمبر 2023 21:53

بورے والا ، ایوسٹن انجکشن سے بورے والا کے ایک نجی ہسپتال میں بھی 10 مریضوں ..
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2023ء) ایوسٹن انجکشن سے بورے والا کے ایک نجی ہسپتال میں بھی 10 مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کا انکشاف ہوگیا،متاثرہ مریضوں میں سے بیشتر کی بینائی مکمل طور پر متاثر ہوگئی،مریضوں کے مختلف بڑے شہروں میں ریفر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورے والا کے ایک نجی ہسپتال میں بھی ایوستن انجکشن لگائے جانے سے 10 مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے نجی ہسپتال کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایوسٹن انجکشن سے انکے کلینک پر جو انجکشن لگائے گئے تھے ان میں سے 10 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے جن میں زیادہ تر مریضوں کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے اور دو تین مریضوں کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے تاہم ان مریضوں کو لاہور،ملتان اور ساہیوال کے بڑے ہسپتالوں میں ریفر کردیا گیا ہے ہم یہ انجکشن اپنی ڈیمانڈ کے مطابق لاہور یا کراچی سے منگواتے تھے ہمارے سٹاک میں ایوسٹن کا کوئی انجکشن موجود نہیں یہ انجکشن زیادہ تر شوگر کے مریضوں کی آنکھ کی پتلی پچھلی جانب سے خراب ہونے پر لگائے جاتے ہیں اس سلسلہ میں جب دیگر ہسپتالوں سے بھی معلومات لینے کی کوشش کی تو وہاں سے ابھی تک کسی مریض کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی نجی ہسپتال میں ابھی تک کوئی اور مریض سامنے نہیں آیا محکمہ صحت کی جانب سے تاحال اس بارے کسی قسم کی تحقیقات بھی سامنے نہیں آسکیں۔