سرفراز بگٹی کاوفاقی پولیس لائن ہیڈکوارٹر زکا دورہ ،یادگار شہداء پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

وزیرداخلہ کا سنٹرل پولیس آفیس کا بھی دورہ ،خواتین ڈرائیونگ سکول اور ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح کیا

منگل 26 ستمبر 2023 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد کیپٹل پولیس لائن ہیڈکوارٹر زکا دورہ کیاوزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،وزیرداخلہ نے سنٹرل پولیس آفیس کا بھی دورہ کیاجہاں انہوںنے خواتین ڈرائیونگ سکول اور ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد کیپٹل پولیس لائن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور اسلام آباد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصر خاں نے نگران وفاقی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کیا،پولیس سلا می گارد کے چاک و چوبند دستے نے نگران وفاقی وزیر داخلہ کو سلامی دی،وزیرِ داخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں اپنا آج ہمارے کل پر قربان کردیا، شہادت جیسی سعادت صرف نصیب والوں کو ملتی ہے، انہوں نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،نگران وفاقی وزیر داخلہ نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان بھر میں پہلے خواتین کے لئے مخصوص ڈرائیونگ سکول اور ٹیسٹ سنٹر کا افتتاح کیا،نگران وفاقی وزیرِ داخلہ نے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ساتھ ملاقات کی،آئی سی سی پی او نے وزارت داخلہ کا ہرسطح پر اسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے نگران وفاقی وزیر داخلہ کو اسلام آباد کیپٹل پولیس کی کامیابیوں اور اقدامات کے متعلق بریفنگ دی،انہوں نے جرائم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جرائم میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے،اسلام آباد کیپٹل پولیس منشیات کے انسداد کے خلاف بھی بھرپور مہم چلا رہی ہے،وفاقی دارلحکومت میںغیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کی ملک بدری کے لئے بھی خصو صی اقدامات جاری ہیں،آئی سی سی پی او نے نگران وفاقی وزیرِ داخلہ کو سیف سٹی اسلام آباد کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی ،افسران سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس کو جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کیا جارہا ہے،انہوں نے اسلام آباد کیپٹل پولیس کو گزشتہ سال اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو پرامن طریقہ سے نمٹانے پر شاباش دی،انہوں نے کہا کہ تمام افسران جوانمردی اور دل لگی سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں، ریاست کی بالا دستی کو ہرصورت قائم رکھا جائے ،تمام افسران شہریوں سے شائستہ رویہ اپنائیں اور ان کے مسائل کو حل کریں۔