محکمہ انسداد دہشتگردی مردان يے بھتہ خوری میں ملوث تحریک طالبا ن کے 02 اہم دہشتگرد گرفتا رکرلئے

منگل 26 ستمبر 2023 20:10

Eپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2023ء) محکمہ انسداد دہشتگردی مردان -2 کی بھتہ خوری میں ملوث تحریک طالبا ن سے منسلک گروہ کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے گروہ ک میں 02 اہم دہشتگرد ملزمان فیض اللہ ولد حیات اللہ سکنہ چارگلی امبار مہمند اور سعید اللہ ولد زر عالم خان سکنہ افغانستان حال گرین ٹاؤن لاہور کو گرفتارکیا۔ ملزمان سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور پاکستان کے مختلف شہروں کے کاروباری حضرات کے وزٹنگ کارڈ ز کثیر تعداد میں برآمدہوے تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے عوام الناس کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے بذریعہ واٹس ایپ و موبائل کالز افغانستان کے نمبرات سے موصول ہوکر بھتہ خوری کی غرض سے رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔

عدم ادائیگی کی صورت میں دھمکی آمیز میسجز کے ذریعے جان سے مار دینے، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو نقصان پہنچانے کاخوف دلاکر جس کی وجہ سے کافی لوگ ان کا شکار بن چکے تھے۔

(جاری ہے)

جن کی نسبت لوگوں نے تقریباً 28 تحریری شکایات درج کئے گئے تھے۔ کئی افراد ٹارگٹ ہونے کے باوجود خوف و ہراس کی وجہ سے قانونی کاروائی سے گریز کرتے تھے۔ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی طرف سے بذریعہ فائرنگ، ہینڈ گرینیڈ، دستی بم اور آئی ای ڈی کے ذریعے جانی نقصان میں دوشخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو چکا ہے جبکہ مالی نقصان میں سولر سسٹم، لوڈر گاڑی اور گھریلو سامان کو ٹارگٹ کیا گیا جس سے 05 خاندان متاثر ہو چکے ہیں۔

ان واقعات کی نسبت وقتا فوقتا مقدمات قبل ازیں درج رجسٹرڈ ہوکر زیر تفتیش تھے جن پر ٹیکنیکل بنیادوں پر کام جاری تھاکہ مدعی یا سین ولد حبیب اللہ سکنہ تنگی چارسدہ جوبمقام درنگ امبار مہمند میں بطور منشی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے جس کے موبائل فون نمبر پر بذریعہ واٹس ایپ موبائل فون نمبر 03083543685 سے دھمکی آمیز میسج اور واٹس ایپ وائس کالز موصول ہوکر کہا کہ حاجی حمید ٹھیکیدار کو بتاؤ کہ ہمارا مسئلہ حل کرے۔

اس وقوعہ کی نسبت مقدمہ علت 113 مورخہ 2023-09-16 تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن-2 میں درج رجسٹرڈ ہوکر ایس پی سی ٹی ڈی مردان ریجن -2 قا ضی عصمت خان کی زیر نگرانی تفتیش شروع کی گئی۔تکنیکی بنیادوں پر ملزمان تک رسائی حاصل کرکے معلوم ہوا کہ ملزم فیض اللہ ولد حیات اللہ سکنہ امبار مہمند جوکہ کمانڈر بلال ٹی ٹی پی کا چچا زاد ہے کو گرفتار کرنے پرمذکورہ سے تھریٹ کالز موبائل فونز برآمد کئے گئے جبکہ ملزم فیض اللہ کے ذاتی موبائل فونز کی فورنزک کرنیپر معلوم ہوا کہ 10 واٹس ایپ کے گروپس جوکہ افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، موجود ہیں۔

واٹس ایپ کے وائس میسج میں رقم کا مطالبہ ٹی ٹی پی کی طرف سے بھی موجود ہے۔کمانڈر بلال کا ذاتی موبائل فون افغانی نمبر 0093770263426 سیو ہے اور رابطے بھی موجود ہیں۔ کمانڈر بلال کے ذریعے لوگوں کو دھمکی آمیز کالز کرکے رقم وصول کی جاتی ہے۔ ملزم فیض اللہ کمانڈر بلال اور کمانڈر قاسم کے لئے سہولت کاری اور معلومات فراہم کر رہا ہے۔ جس کی نشاندہی پر ملزم سعید اللہ ولد زر عالم خان سکنہ افغانستان حال گرین ٹاؤن لاہو ر جو ملزم بالا کا قریبی ساتھی ہے جو جعلی موبائل سم وغیرہ مہیا کرتا ہے اور فیض اللہ کے ساتھ شریک جرم ہے۔

فیض اللہ مذکورہ کے موبائل سے برآمد 364 افغانی نمبرات جبکہ 71 پاکستانی نمبرات جوکہ ٹی ٹی پی کے واٹس ایپ گروپس میں ایڈ ہیں، کی تصدیق جاری ہے۔ افغانستان نمبرات کو کراس میچ کرنیپر موبائل فون نمبر 009378078313،0093776600754 کراس میچ ہوکر معلوم ہوا کہ نمبر متذکرہ نمبرات سے قبل ازیں تھریٹ کالز موصول ہو کر رپورٹ ہوچکے ہیں جن کی تفتیش جاری ہی