بجلی وگیس کے بلوں سے سودی اور ناراو چارجز کا خاتمہ کیا جائے،جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

منگل 26 ستمبر 2023 20:50

'کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2023ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد اشرف جان شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی مفتی غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لالا مفتی عبد السلام ریئسانی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مفتی نیک محمد فاروقی اور دیگر نے کہا کہ بجلی وگیس کے بلوں سے سودی اور ناراو چارجز کا خاتمہ کیا جائے ، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے قوم کے معاشی قتل کی روز اول سے مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ملک کو خطرناک سازشوں سے بچانے کیلئے چار سال جمعیت علما اسلام نے انتہائی کھٹن جدوجہد کرتے ہوئے کسی دبا کو خاطر میں نہیں لایا آج ہماری جہدمسلسل کی مرہون منت ہے کہ ملک عظیم فتنے سے محفوظ رہا ، اور جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے اپنی قیادت کی ہدایات روشنی میں کسی بھی موقع پر کوئی کمزوری نہیں دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام ہی کا جھنڈا بلند ہوگا کسی اسرائیلی امریکہ ایجنڈے لاگو نہیں ہوں گے ۔اسلام کے نام پر حاصل کرنے والے ملک میں بداخلاقی اور بے حیائی کا کلچر چلنے نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کو ملک کی نازک صورتحال پر گہری نظر ہے، اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی سیاست کی بجائے اصل مسائل پر توجہ دے کر جہدوجہد مقصد ہی