بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں پراسرار دھماکہ، 8 افراد زخمی

بدھ 27 ستمبر 2023 16:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے ڈورو میں بدھ کو ایک گاڑی کے اندر پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے صحافیوں کو بتایاکہ دھماکہ آج صبح ڈورو کے علاقے لارکی پورہ کے بازار کے قریب ہوا۔ دھماکے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمی افراد کوجن کی شناخت غیر مقامی مزدوروں کے طور پر ہوئی ہے، طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔