کوٹلی پولیس کے 05 قتل کے مقدمات میں سے 03 چالان 02 زیرتفتیش

بدھ 27 ستمبر 2023 17:11

مظفرآباد /کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) کوٹلی پولیس کے 05قتل کے مقدمات میں سے 03چالان 02زیرتفتیش، منشیات کی135مقدمات میں 186کلوچرس ،10کلوہیروئن برآمد ،شراب 2261 بوتل برآمد، 241ملزمان گرفتار، 147 مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے 04ٹیم تشکیل دی گئیں ۔ کوٹلی پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی کوٹلی ریاض مغل نے ڈی آئی جی میرپور ریجن چوہدری سجاد حسین کو محکمانہ بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین نے محکمہ پولیس کے آفیسران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع کوٹلی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہونے کے باعث پولیس کی خصوصی توجہ کا متقاضی ہے۔منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال اور مقدمات میں ملزما ن کو سزا کی شرح پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی ریاض مغل ،ڈی ایس پی افتخار ،گلریز ،احسان اور الیاس اور تمام SHOsنے اپنی کارگزاری رپورٹ پیش کی ۔

DIG چوہدری سجاد حسین نے قتل،ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں SHOکوٹلی شہزاد،SHOکھوئی رٹہ سہیل یوسف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم DSPsکی سپرویژن اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس پی کو ٹیمیں بناکر سخت اقدامات کے احکامات دیے۔منشیات کے مقدمات میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراداور مقدمات کی بروقت تکمیل کے لیے ڈی ایس پی گلریز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔DIGمیرپور چوہدری سجاد حسین نے ایک ماہ کے اندر اپنی کارگزاری میں واضح بہتری لانے اور پولیس ریکارڈ کی درستگی کے لیے تمام پولیس آفیسران کو ہدایات جاری کیں ۔