بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع میں گھروں پرایس آئی اے کے چھاپے

بدھ 27 ستمبر 2023 17:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے)نے جنوبی کشمیر میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔فورسزاہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ گھروں اور بنکوں کی دستاویزات اور موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیے ۔ آخری اطلاعات آنے تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔