Live Updates

ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

بدھ 27 ستمبر 2023 18:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور علاقائی خوبصورتی وصفائی ستھرائی کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔وہ جھنگ روڈ،جیل روڈ،سرگودھا روڈ اور کینال روڈ پر گئے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اہداف تفویض کئے۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کا اعلی ترین معیار قائم رہنا چاہیے۔انہوں نے ویسٹ ورکرز کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو تیزرفتاری سے ڈمپنگ سائٹ منتقل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں بھی صاف ستھرے ماحول کو برقراررکھنے کے لئے آگاہی مہم جاری رکھیں۔انہوں نے کرو و سٹونزکو رنگ روغن کرنے کے لئے پی ایچ اے کو ذمہ داریاں دیتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹس وپارکوں میں پلانٹیشن پر فوکس کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میونسپل کارپوریشن سے کہا کہ سٹریٹ لائٹنگ فعال رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں اورایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالنے کی بجائے مشترکہ اقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی رؤف احمد نے صفائی ستھرائی کی انسپکشن کیلئے جھنگ روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے ایئرپورٹ چوک تک سڑک کے دونوں اطراف جاری صفائی آپریشن کا بغور جائزہ لیا۔جی ایم آپریشنز محمد اعجاز بندیشہ اور منیجر آئی ٹی سید محسن رضا بھی ہمراہ تھے۔ سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے معمول کے آپریشن کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی سکریپنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیاجارہا ہے۔انہوں نے مینول سویپنگ کے کام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سینٹری ورکرز کو مزید چوکس رکھا جائے اور فٹ پاتھ و کروو سٹونز کے ساتھ جمی گرد کو بھی روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے۔
Live ورلڈکپ 2023 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :