فیض آباد دھرنا کیس : پیمرا نے نظر ثانی در خواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

بدھ 27 ستمبر 2023 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) انٹیلی جنس بیورو کے بعد پیمرا نے بھی فیض آباد دھرنا فیصلہ کیخلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا نے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کردی جس میں کہاگیاہے کہ فیض آباد دھرنا فیصلہ کیخلاف نظر ثانی زیر التواء ہیں۔سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر 28 ستمبر کو سماعت مقرر ہے۔پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرناچاہتا۔پیمرا کی متفرق درخوست منظور کی جائے۔استدعاہے کہ فیصلہ کیخلاف نظر ثانی واپس لینے کی اجازت دی جائے۔