غ*سرحد چیمبر کا ایس ای سی پی سے چیمبر کی سطح پر فیسیلی ڈیسک کے قیام کا مطالبہ

بدھ 27 ستمبر 2023 19:05

ئ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان سے سرحد چیمبر کی سطح پر فیسیلی ڈیسک کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

حکومتی متعلقہ ادارے اصلاحات کے ذریعے نظام کو سہل بنائیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کوفروغ دے کر معیشت کو استحکام اور دیرپا ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ریجنل آفس اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے ایز آف ڈوئنگ بزنس اینڈ انکلوژن آف ویمن ان بزنس کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

آگاہی سیمینار کے دوران ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار انچارج کمپنی رجسٹریشن ڈویژن پشاور ثاقب اسلم نے ایک تفصیلی ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو کمپنی رجسٹریشن ،ْ لائسنسنگ اسٹاک مارکیٹ سمیت SECP کی جانب سے نظام کو سہل بنانے اور اہم قوانین میں تبدیلی /ترامیم کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ SECP نے کمپنی رجسٹریشن سمیت لائسنسنگ کے حوالے سے اصلاحات متعارف کروائی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف کاروباری طبقہ کے مشکلات کا ازالہ ہوا ہے بلکہ خود کار اور تیز تر نظام کے ذریعے ایک بڑی تعداد میں کمپنیوں کی رجسٹریشن اور شکایات کا بھی ازالہ کیاگیا ہے ۔

ڈپٹی رجسٹرار SECP ثاقب اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اب تک تقریباً 2 لاکھ کمپنیوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کے ذریعے نظام میں ہیومن مداخلت کو کم کیاگیا ہے اور شکایات کو بروقت نمٹایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد کاروباری طبقہ کو برق رفتار سہولیات کی فراہمی ہے ۔ بالخصوص خواتین کو مختلف کاروبار میں لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔

آگاہی سیمینار میں سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران قراة العین ،ْ ایس منہاج الدین ،ْ حمزہ ابراہیم بٹ اور فہد امین ،ْ احسان اللہ ،ْ فیض رسول ،ْ صدر گل ،ْ فضل واحد ،ْ سابق نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی سمیت تاجروں صنعت کاروں ،ْ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ SECP کے ڈپٹی رجسٹرار ثاقب اسلم نے بتایا کہ حکومت اور اداروں کی جانب سے اصلاحاتی عمل کے باعث پاکستان کی پوزیشن عالمی رینکنگ برائے ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتر ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ SECP خیبر پختونخوا میں ون ونڈوپالیسی متعارف کروانے جا رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ SECP نے ڈیجیٹلائزیشن اور آٹو میشن کے تحتLeapپروگرام کا باضابط آغاز اکتوبر 2023ء کے آخر تک کرے گا ۔ اس سے قبل سرحد چیمبر کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے SECP کی جانب سے مذکورہ اہم موضوع پر آگاہی سیمینار کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان سے سرحد چیمبر کی سطح پر ایک سپیشل فیسیلی ڈیسک قائم کرنے کا مطالبہ کیا کہ تاکہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور برق رفتارنظام کے ذریعے کاروباری طبقہ کو سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے حکومتی متعلقہ اداروں بالخصوص SECP کی جانب سے اصلاحات کی بدولت پاکستان کی عالمی رینکنگ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے پوزیشن کافی مستحکم ہوئی ہے جو انتہائی قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے خواتین کا ملکی معیشت میں کردار کے حوالے سے بھی تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے موثر و عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ وہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپناحصہ ڈال سکیں۔ ۔