طورخم پر ایف آئی اے کے امیگریشن سٹاف کی کرپشن کے متعلق خبروں پر وفاقی وزارت داخلہ کا ایکشن

لله* تعینات دو سب انسپکٹروں توفیق اور خاقان کو ٹرانسفر کر دیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیخلاف محکمانہ کارروائی

بدھ 27 ستمبر 2023 19:25

wپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) طورخم پر ایف آئی اے کے امیگریشن سٹاف کی کرپشن کے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبروں پر وفاقی وزارت داخلہ نے ایکشن لیتے ہوئے وہاں پر تعینات دو سب انسپکٹروں توفیق اور خاقان کو ٹرانسفر کر دیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر عرفات کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انٹی کرپشن پشاور سعد اللہ محسود کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری افسر کو بوتل میں بند کرنے کے لیئے یاسر عرفات اور کرپشن میں ملوث عملے نے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔۔۔ جن جن ایجنٹوں سے انہوں نے ایڈوانس رقم پکڑ رکھی تھی ان کو صبر کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ انکوائری ختم ہونے پر ان کا حساب برابر کر دیا جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر عرفات نے اپنے ایک دوست سے کہا کہ ہم ماہانہ کی بنیاد پر ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبرپختونخواہ کو بھتہ بھی دے رہے ہیں مگر پھر بھی ہمارے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ کرپشن کرنے والوں نے اب ایمانداری کے ڈرامے شروع کر دیئے ہیں۔ مذید انکشافات کی توقع ہی

متعلقہ عنوان :