ئ* افغانستان کی حکومت کو فی الفور تسلیم کیا جائے،امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ

بدھ 27 ستمبر 2023 19:25

ؒکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔اُنہوں نے نگران وزیر اعظم پاکستان کے اس بیان کہ افغانستان میں کوئی باضابطہ حکومت موجود نہیں، البتہ ایک گروپ کی اتھارٹی قائم ہے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کسی صورت میں بھی ملکی مفاد میں نہیں۔

(جاری ہے)

حقیقت یہ ہے کہ افغان طالبان نے 20 سالہ جہاد کے بعد امریکہ کی سرکردگی میں طاغوتی قوتوں کو اپنے ملک سے نکال باہر کیا اور افغانستان میں اپنی جائز اور قانونی حکومت قائم کی۔ امیر تنظیم نے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال کا ادراک کرتے ہوئے چین نے افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرکے اصولی طور پر افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔ امیر تنظیم نے زور دے کر کہا کہ ہمیں بھی آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ اپنے دینی و ملکی مفاد میں افغانستان کی اسلامی حکومت کو فی الفور تسلیم کرکے اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو بحال کرنا چاہیی