سرگودھا،12 سالہ لڑکی کے قاتل سگے بھائی نکلے، پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

جمعرات 28 ستمبر 2023 17:02

سرگودھا،12 سالہ لڑکی کے قاتل سگے بھائی نکلے، پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) سرگودھا میں خون سفید ہونے کی مثال میں 12 سالہ لڑکی کے قاتل سگے بھائی نکلے جن کو پولیس نے گرفتار کر کے پولیس اعتراف جرم میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے علاقہ گنیش میں 12 سالہ لڑکی حنا فاطمہ کے قتل کا مقدمہ مقتولہ لڑکی کی ماں کی مدعیت میں تھانہ سائیوال پولیس نے درج کر لیا اور پولیس نے جدید اور روایتی طریقوں تفتیش سیچند ہی روز میں قتل کا سراغ لگا کر مقتولہ لڑکی کے بھائی مدثر اور تصور کو گرفتار کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کر لیا جنہوں نے اپنی چھوٹی بہن حنا فاطمہ کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور اس کی نعش گھر میں نلکا کے ساتھ لٹکا دی جن کو والدین کی عدم موجودگی میں مقتولہ نے گھر میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھ لیا تو اس کے ماں کو بتلانے کے ڈر سے دونوں بھائیوں نے بہن کو قتل کردیا اور واردات کو چھپانے کے لئے نعش گھر کے نلکا سے لٹکا دی تھی جسے پولیس نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا اور درج مقدمہ میں پولیس قاتل بھائیوں سے مصروف تفتیش ہے۔