بدین،غیرقانونی مقیم 5 افغان باشندے، ایک سہولت کارگرفتار

جمعرات 28 ستمبر 2023 18:15

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) بدین کے مقامی ہوٹل میں مقیم پانچ افغان باشدوں اور ایک کراچی کے رہائشی سہولت کارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس اور حساس اداروں نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندے بنا کسی ملکی شناخت کے بدین میں موجود تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس سے قبل نگراں وفاقی حکومت نی11 لاکھ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ نے افغان باشندے کی بے دخلی کی منظوری دیتے ہوئے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن سے منظوری دی ہے۔