صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت، احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعہ 29 ستمبر 2023 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت، احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا، رسول خدا ﷺسے محبت کے اظہار کیلئے مرکزی جلوس کوئٹہ دربار عالیہ قمبرانی روڈ اور طوغی روڈ سے برآمد ہو ئے شہر کے مختلف علاقوں سے 30 سے زائد چھوٹے بڑئے جلوس نکالے گئے ۔کوئٹہ کے قمبرانی، سریاب روڈ، کرانی روڈ، جوائنٹ روڈ، منوجان روڈ اور دیگر علاقوں سے ہو تے ہوئے جلوس کے شرکاہ میزان چوک پہنچے جہان علما کرام نے حضور ﷺکی زندگی پر سے روشنی ڈالی ، جماعت اہلسنت بلوچستان کے صوبائی امیر پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی نے کہا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت ہوئی تو ساتھ ہی ایسا نور چمکا جس سے مشرق سے مغرب تک ساری کائنات روشن ہوگئی۔

(جاری ہے)

نبی آخر الزماںﷺ انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں۔آپ ؐنے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس نے عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنا دیا۔اس موقع پر مفتی مختار احمد حبیبی، نعیم احمدمدنی، ذوالفقار کھوسہ طارقی،علامہ احمد رضا قمبرانی،تحریک لبیک پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے امیر حافظ سعید رضوی،نا ظم اعلی محمد ظریف گجر،آل عمر ہ ٹرائل ڈائریکٹر محمد کامران، حاجی طارق محمود عباسی،،علامہ ذیشان،مفتی محمد جان قاسمی،علامہ شہزاد احمد رضاعطاری،محمد،قاری عبد الباسط قمبرانی،حاجی ایوب سہیل اشرف نقشبندی،علامہ محمد اشرف رضوی،مفتی احمد رضا قاسمی،، محمد احسان علی صابر، محمد علی خلجی و دیگر شخصیات نے شرکت کی جلوس کی سیکورٹی کے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے جن میں پولیس ایف اسی اور دیگر اہلکار شامل تھے۔