
پنجاب کپاس کے پیداواری ہدف کا حصول یقینی بنانے کیلئے پرُ عزم ہے،ترجمان محکمہ زراعت
ہفتہ 30 ستمبر 2023 09:30
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں کپاس کی بحالی کیلئے کاشتکاروں کو ترغیبات فراہم کی گئیں اور بوائی سے قبل کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے فی40 کلوگرام مقرر کی گئی تاکہ کاشتکاروں کیلئے کپاس کی کاشت منافع بخش ثابت ہونیزکپاس کے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی منتخب منظور شدہ اقسام کا بیج سبسڈی پر فراہم کیا گیا۔
اس کے علاوہ فاسفورس و پوٹاش کھادوں پر بھی اربوں روپے سبسڈی فراہم کی گئی تاکہ کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ان تمام ترغیبات کے نتیجے میں صوبہ پنجاب میں 42 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ کپاس کے زیرِ کاشت لایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ کپاس کے کاشتکاروں میں صحتمندانہ مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے امسال کپاس کے پیداواری مقابلہ جات کا اعلان کیا گیاجس کے ساتھ ساتھ کپاس کے کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کیلئے تحصیل کی سطح پر '' سہولت سینٹرز'' کا قیام عمل میں لایا گیاجہاں کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں سفید مکھی کے حملہ کو کنٹرول کرنے کیلئے افواج پاکستان کے تعاون سے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونزکی مدد سے80 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر معیاری زرعی ادویات کا سپرے کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر ضرر رساں کیڑوں کے تدارک کیلئے جاری اس مہم اور موسم کی تبدیلی نے کھڑی کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں جبکہ اس مہم کے دوران محکمہ زراعت کا تمام فیلڈ سٹاف بالخصوص جنوبی پنجاب کا فیلڈ عملہ مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا اور وہ کھیتوں میں کاشتکاروں کے ساتھ مصروف عمل ہے تاکہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منڈی میں کپاس کی آمد کے بعد قیمتیں مستحکم رہیں اور کاشتکاروں کو 8500 سے9200 کے درمیان کپاس کی پھٹی کا ریٹ ملا لیکن ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث روئی کے نرخوں میں دوبارہ ایڈجسٹمنٹ واقع ہوئی اور ریٹ7800 سے 8000 کے درمیان رہاتاہم منڈی کے رحجانات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کاشتکاروں کو بہتر معاوضہ دلوانے اور کم سے کم امدادی قیمت کو یقینی بنانے کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو فوری طور پر آن بورڈ لیا جائے گا۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِصدارت سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام اور گندم خریداری پلان بارے اجلاس،مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
32000من بیج گندم کی خریداری ہوچکی ہے‘ ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کی زیر صدارت اجلاس
-
گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،مقررین
-
وزیرزراعت و لائیوسٹاک پنجاب کی زیر صدارت زرعی پنجاب پروگرام کے منصوبوں پر اجلاس ، پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
سیالکوٹ،بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو فوری طورپر گوڈی کرنے کی ہدایت
-
مارکیٹ میں گندم کی 2300 روپے فی من فروخت سے کسانوں کومالی نقصان ہو رہا ہے، مرکزی کسان تحریک
-
ملک میں لمپی سکن بیماری کی پہلی لوکل ویکسین تیار کرلی گئی
-
وزیراعلی پنجاب کے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی پیکیج
-
کماد کے کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت 31 مارچ تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت
-
31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت
-
وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف ..
-
شتر مرغ فارمنگ کے ذریعے لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز شا ندار منافع حاصل کر سکتے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.