نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے،شہباز شریف

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا ۔پارٹی رہنما?ں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا ۔شہبازشریف نے پارٹی راہنما?ں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے،معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے، ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رٴْخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا،نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے،نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا ۔شہبازشریف کی پارٹی رہنما?ں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 30-09-23/--294 #h# ٹ* اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ،سی ڈی اے نے پلان تیار کر لیا [سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم کردی گئی، گھر گھر اور بلڈنگ رین ہارویسٹنگ ٹیکنالوجی کو لازمی قرار دینے کی تجویز کی منظوری #/h# ۴ اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کے خدشے سے نمٹنے کے لئے پلان تیار کر لیا ہے۔

حال ہی میں سی ڈی اے بورڈ نے سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم کردی ہے، جس میں گھر گھر اور بلڈنگ رین ہارویسٹنگ ٹیکنالوجی کو لازمی قرار دینے کی تجویز کی منظوری دی گئی ہے۔تجویز کے مطابق 400 مربع گز یا اس سے زائد کے پلاٹوں پر تعمیر ہونے والی ہر قسم کی عمارتوں میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینکوں کی تعمیرلازمی قراردیا گیا۔ٹینک کے سائز اور نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیرات نہیں کی جاسکیں گی، کسی بھی عمارت کو اس وقت تک تکمیل کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا جب تک کہ hبارش کے پانی کی ذخیرہ کرنے والی ٹینک سائٹ پر فزیکل طور پر تعمیر نہ ہو جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پانی کی قلت کے ممکنہ خدشے پر سی ڈی اے کے واٹر مینیجمنٹ ونگ نے اس حوالے سے رپورٹ تیار کرچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہرسال پانی 1.7 میٹر نیچے جارہا ہے۔ ممکنہ قلت سے نمٹھنے کے لئے سی ڈی اے اور پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل پانی کی قلت کو کنٹرول کرنے کے پلان پر کام کر ر ہے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پانی کی فراہمی: استعمال میں اضافہ، بڑھتی آبادی اور صنعت کاری کی وجہ سے ایک چیلنج بن چکا ہے۔

اس حوالے سے سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹوریل ایریا میں مخصوص مقامات پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا نظام قائم کیا ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کا ماڈل تھر اور چولستان میں قائم کیا جاچکا ہے، اس کے علاوہ بلوچستان اور ڈی آئی خان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی یہ ماڈل استعمال ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بارش کا پانی دریائے سواں میں ضائع ہو جاتا ہے، ضائع پانی کو واٹر ری چارجنگ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔