
عالمی نمائش میں روایتی خریداروں کے علاوہ نئے ممالک سے بھی خریدار شریک ہونگے‘ عثمان اشرف
چین ،امریکہ ، برطانیہ، ہنگری، ترکی سمیت 25ممالک سے خریدار وں نے رجسٹریشن کرائی ہے 4اکتوبر سے شروع ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش کے حوالے سے جائزہ اجلاس
اتوار 1 اکتوبر 2023 12:25
(جاری ہے)
عثمان اشرف نے بتایا کہ عالمی نمائش کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان محمد زبیر موتی والا کریں گے جبکہ پہلے روز گورنر ہائوس میں مینو فیکچررز ، برآمد کنندگان اور غیر ملکی خریداروں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد اور غیر ملکی خریداروں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا جس کی میزبانی گورنر پنجاب پنجاب محمد بلیغ الرحمن کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر معاہدے کئے جائیں گے جس سے ہماری صنعت کو تقویت ملے گی ۔نمائش میں غیر ملکی خریداروں اور پاکستان کے برآمد کنندگان کے درمیان بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی ہوں گی جس سے دو طرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امسال نمائش میں نئے ممالک سے بھی خریدار شریک ہو رہے ہیں جن سے موثر رابطے بڑھائے جائیں تاکہ ہمیں نئی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے اپنے طور پر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے نمائش کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا ہے جس پر بے حد شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی پاکستان میں عالمی نمائش ایک بڑا ایونٹ ہے جسے ہم نے ہر صورت کامیاب بنانا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں سٹالز لگانے والوں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ معیاری اور دیدہ زیب ڈیزائنوں سے مزین مصنوعات ڈسپلے کریں تاکہ غیر ملکی خریدار پاکستانی برآمد کنندگان سے معاہدے کرنے کو ترجیح دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.