پاکستا ن میں اسلامی نظام کا نفاذ آپ سرکارﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے‘ضیاء الدین انصاری

آپ سرکارﷺ کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہو نا اور شریعت محمد ؐی کیلئے جدوجہد کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے

پیر 2 اکتوبر 2023 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈؤکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ آپ سرکارﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے۔سرکار دوعالمﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کا دیا ہوا نظام بھی نافذ کیا جائے، آپ ﷺ کی سیرت طبیہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

آپ سرکارﷺ کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہو نا اور شریعت محمد ؐی کیلئے جدوجہد کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔آپ سرکار ﷺ کی حیات طبیہ اپنا کر ہی ہمارے مسائل اور پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیں اور ہماری زندگی میں آرام سکون اور اطمینان آسکتا ہے۔ مسلمان کیلئے ربیع الاو ل بارہ ماہ اور ہر دن ہونا چاہیے جس میں آپ سرکار ﷺکی سنتوں کو زندہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

آپ کے دیئے ہوئے نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی جائے۔ ہم سرکار دوعالم ﷺ کی امت میں سے ہیں، اس اعزاز پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالائیں وہ کم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف تقریباب میں سیرت النبی ﷺ کے پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈؤکیٹ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت بھی اسی نہج پر استوار ہے جو بنی اکرم ﷺ نے پیش کی تھی،جماعت اسلامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاستی بنایا چاہتی ہے جس کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے آئندہ انتخابات میں ترازو والی دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔