نوازشریف کی شخصیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،یوسف رضا گیلانی

پیر 2 اکتوبر 2023 22:53

نوازشریف کی شخصیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی شخصیت پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،ہر سیاستدان کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا یہ مطلب نہیں آپ ملکی مفاد کیخلاف بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم بنا تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی اور انتہاپسندی تھی،جب تمام آپشنز ختم ہو گئے تو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرنا پڑا، تمام جماعتوں نے ملکر نیشنل ایکشن پلان دیا تھا،ان کا کہناتھا کہ ہمارے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں استحکام آئے،نگران حکومت غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیلئے پالیسی بنا رہی ہے۔۔