/ بوسیدہ اور اشرافیہ کی سماج کو تبدیل باکردار سیاسی کارکن اور سیاسی جماعت سے کیا جاسکتا ہے طاقت کا سرچشمہ عوام اور تبدیلی صرف ووٹ کی بدولت ہو،عبدالمالک

منگل 3 اکتوبر 2023 23:45

،ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2023ء) شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے امیلیہ آشر کھوکر اور عزرا جارج سمیت دیگر کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بوسیدہ اور اشرافیہ کی سماج کو تبدیل باکردار سیاسی کارکن اور سیاسی جماعت سے کیا جاسکتا ہے اس کے لیے طاقت کا سرچشمہ عوام اور تبدیلی صرف ووٹ کی بدولت ہو۔

نیشنل پارٹی ملک میں فلاحی ریاست کے قیام پارلیمنٹ کی بالادستی جموریت کے استحکام اور انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی مشکات سے دوچار ہے مہنگائی بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی بدامنی نے عوام کہ زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں شدید مایوسی ہے ہر مکتبہ فکر پریشان ہے۔ایک طرف اپر کلاس جو اشرافیہ ہے دوسری طرف لوئر کلاس ہے جو بچوں کو نہ کھانا نہ تعلیم اور نہ صحت دے سکتا ہی.نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اگر کردار وعوام و سرزمین سے کمٹمنٹ ہو تو گڈ گورننس ممکن ہوسکتی ہے۔

نیشنل پارٹی نے پبلک سروس کمیشن میں باکردار شخصیت کی تعنیاتی کی این ٹی ایس کے زریعے اساتذہ کو بھرتی کردیا۔یونیورسٹی و میڈیکل کالجز اور تعلیم وصحت میں نمایاں اقدامات اور اصلاحات کیئے۔۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی قاہدین و کارکنوں نے بڑی محنت و جہد مسلسل سے عام آدمی کی پارٹی بنا لی ہے میر غوث بخش بزنجو مولابخش دشتی فدا بلوچ ڈاکٹر یاسین بلوچ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی فکر اور پارٹی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شہید رہنما ہینڈری مسیح بلوچ نے بڑی محنت و جدوجہد کی اور نمایاں مقام حاصل کیا۔ہم سب کو جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا۔آصف جان مسیح کو اس پروقار پروگرام پر مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ہمارا مشترکہ گھر ہے اور اس گھر کی تعمیر وترقی میں سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ بلوچستان کو تجربہ بنایا گیا ہے راتوں رات مخصوص طبقہ کو یکجا کرکے پارٹی بنا لی جاتی ہے اور ان کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے۔

اور یہ مسلط شدہ عناصر نوکریوں کی خرید وفروخت تھانوں کی بولی ترقیاتی فنڈز کو کرپشن کی نذر کرنے جیسے منفی کردار ادا کرتی ہے۔۔جو بھتہ خوری اور اقربا پروری پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ شعبہ مقدس مقام رکھتا ہے اور اس شعبہ کے رہنماں کا نیشنل پارٹی میں شمولیت حقیقی معنوں میں پارٹی کی کامیابی ہے۔نیشنل پارٹی ہم سب کی پارٹی ہے اور نیشنل پارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی فکری جماعت ہے۔نیشنل پارٹی میں ادارے ہیں جو ڈسپلن و اصول پر متعین ہے ان اداروں کے سامنے ہر عہدیدار و کارکن جواب دے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سرزمین کا ہم سب پر قرض ہے کہ ہم اس کی حفاظت کریں اور اس کی تعمیر وترقی کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی برابری و احترام پر یقین رکھتی ہے انسانیت کو اعلی سمجھتی ہے۔اور یہی مہذب سوچ و سماج کی عکاسی ہوتی ہے۔

تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نیشنل پارٹی کویٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی مرکزی رہنما جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ آغا گل ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ علی احمد لانگو کلثوم نیاز بلوچ آصف جان مسیح امیلیہ آشر کھوکر عزرا جارج سمیت دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں نظامت کے فرائض صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری نے سرانجام دئیے۔جبکہ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالخالق بلوچ حاجی عبدالصمد بلوچ آغا ذہن شاہ انیل غوری نعیم بنگلزئی محمود رند خدائے رحیم لہڑی ریاض زہری مشکور انور عثمان بلوچ درشن کمار بگٹی کرنل قذافی رند عثمان لانگو سلام زہری حفیظ بلوچ سعدیہ بادینی فریدہ بلوچ حمیدہ فدا چوہدری اقدس سمیت دیگر موجود تھے۔