فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں ستمبر کے اختتام تک 71 فیصد کی نمو ریکارڈ

بدھ 4 اکتوبر 2023 11:23

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں ستمبر کے اختتام تک سالانہ بنیادوں پر 71.2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق 30 ستمبر 2023 تک فیکٹریوں میں 5025000 گانٹھوں کی فیکٹریوں میں آمد ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں71.2 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال 30 ستمبر کو فیکٹریوں میں کاٹن 2936000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ پنجاب کی فیکٹریوں میں 2069000گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 33.9 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال پنجاب کی فیکٹریوں میں 1546000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ سندھ کی فیکٹریوں میں 30 ستمبر تک 2956000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 112.6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 30 ستمبر تک سندھ کی فیکٹریوں میں کپاس کی 1391000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔