سرگودھا، اوباش نے بیوہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دو شادی شدہ خواتین ،دوشیزہ کو اغواء کر لیا گیا

بدھ 4 اکتوبر 2023 20:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) سرگودھا میں اوباش نے بیوہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دو شادی شدہ خواتین اور دوشیزہ کو اغوا کر لیا گیا پولیس چاروں واقعات کے مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے گائوں کدلتھی میں اوباش نوجوان احسان نے گھر میں گھس کر بیوہ عورت(ن)کو دھمکیاں دے کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔جبکہ چک 66 شمالی میں شادی شدہ خاتون(ش)کو اغوا کر لیا گیا۔اسی طرح حمید ٹان میں بیاہ کر آنے والی شادی شدہ عورت (الف)کو اغوا کر لیا گیا۔اور چک 87 جنوبی میں عدنان وغیرہ نے 14 سالہ دوشیزہ(ف)کو اغوا کر لیا اور فرار ہو گے۔پولیس چاروں واقعات کے مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :