محکمہ لیبر کے انسپکٹر کی جانب سے دکی شہر میں ہوٹل، بیکری اور دیگر مختلف دکانوں سے تین ہزار روپے رجسٹریشن فیس کے نام پر وصول جاری

بدھ 4 اکتوبر 2023 21:08

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2023ء) ہوٹل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر بلوچ خان لونی نے اپنے بیان میں کہا ہے۔کہ محکمہ لیبر کے انسپکٹر کی جانب سے دکی شہر میں ہوٹل، بیکری اور دیگر مختلف دکانوں سے تین ہزار روپے رجسٹریشن فیس کے نام پر وصول کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ تین ہزار روپے فیس کس قانون کے تحت لئے جارہے ہیںرجسٹریشن مفت ہے جسکا کوئی فیس نہیں۔

(جاری ہے)

مگر دکی میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی وجہ سے دکانداروں سے تین ہزار روپے فیس کی مد میں وصول کئے جارہے ہیںجس کا ہم کسی طور پر اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ تین ہزار روپے جمع نہ کرنے والے دکانداروں کو لیبر انسپکٹر کی جانب سے سے دھمکیاں دی جارہی ہیںکہ انکے خلاف کیسیز درج کریں گے اور پھر وہ پیشیاں بھگتنے کے لئے لیبر کورٹ کویٹہ جانے پر مجبور ہونگے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر دکی اسسٹنٹ کمشنر دکی اور سیکرٹری لیبر سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس کے نام پر غیر قانونی طور پر پیسے وصول کرنے والے لیبر انسپکٹر کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہوٹل ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران رحیم آغا گروپ بھرپور احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :