والدین کی غفلت سے دو بچیوں کی جان چلی گئی

چوہوں کو مارنے کے لیے پاپ کارن میں زہر ملا کر گھر میں رکھا گیا تھا،اسکول سے واپسی پر بچیوں نے غلطی سے زہر ملے پاپ کارن کھا لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 اکتوبر 2023 11:46

والدین کی غفلت سے دو بچیوں کی جان چلی گئی
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - ۔09اکتوبر2023ء) والدین کی غفلت سے دو بچیوں کی جان چلی گئی۔جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں تین بچیوں نے پاپ کارن میں ملی چوہے مار دوائی کھا لی۔ چوہے مار دوائی کھانے کے بعد تینوں بچیوں کی حالت خراب ہو گئی جن میں سے دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ایک بچی ابھی بھی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کے مطابق چوہوں کو مارنے کے لیے پاپ کارن میں زہر ملا کر گھر میں رکھا گیا تھا۔دوپہر کو اسکول سے واپسی پر بچیوں نے غلطی سے زہر ملے پاپ کارن کھا لیے۔انہوں نے بتایا کہ زہر ملے پاپ کارن کھانے سے 6 سالہ شمائمہ اور چار سالہ حبیبہ جاں بحق ہو گئیں۔جب کہ ڈھائی سال کی صبا گل تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گذشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نشئی باپ نے تین کمسن بیٹیوں کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی جس پر بچیوں نے چلانا شروع کر دیا۔مالک مکان نے بچیوں کی چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے فوری طور پر گھر کا دروازہ توڑ کر تینوں بچیوں کو بچالیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ باپ اپنی تین بچیوں کو چوہے مار دوا پیالہ میں ڈالر زبردستی پلانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے۔حکام کے مطابق ملزم کا بیوی سے ایک رات قبل جھگڑا بھی ہوا تھا جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ملزم نے اگلے روز صبح سوریے بچیوں کوزہر دے کر مارنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق افسونساک واقعے کا مقدمہ ملزم کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں جعلی ڈرگ انسپکٹر بن کر میڈیکل اسٹور مالکان کو لوٹنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کیخلاف تھانہ عوامی کالونی میں میڈکل اسٹور ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب کورنگی نمبر 4 کلو چوک پر ہمارے میڈیکل اسٹور پر ایک شخص بائیکیا پر آیا، میڈیکل پر آنے والے شخص نے اپنا تعارف رفیع اللہ قریشی ڈرگ انسپکٹر ضلع کورنگی بتایا۔