پولیس کاگٹکا ماوا تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ،کارخانے کا مالک اور ساتھی ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں گٹکا ماوااور چھالیہ برآمد

جمعہ 13 اکتوبر 2023 19:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2023ء) تھانہ گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ ابراہیم گوٹھ میںگٹکا ماوا تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکرکارخانے کے مالک اور ساتھی ملزم کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں گٹکا ماوااور چھالیہ برآمد کرلیاہے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پرافغان کیمپ ابراہیم گوٹھ میں گٹکا ماوا تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکارروائی کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ سمیت کارخانے کے مالک اور ساتھی ملزم کو گرفتارکرلیا گیاہے ۔گرفتار ملزمان میں بخت محمد ولد نیک محمد اور محمد عاقل ولد قطب شاہ (کارخانے کا مالک)شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کارخانے سے بھاری تعداد میں تیار پڑیاں گٹکا ماوا، 115 کلو چھالیہ، تمباکو، کیمیکل، چونا، تیزاب اور پیکنگ کا سامان برآمدہواہے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے گٹکا ماوا کی سپلائی میں استعمال ہونے والے رکشہ کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ میں لے لیاہے۔ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :