زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی ، محمد طارق حسن

پیر 16 اکتوبر 2023 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ شہید ملت نواب زادہ خان لیاقت علی خان نے تحریک پاکستان کے لیے دامے۔ درمے اور سخنے قربانیاں دیکر آزاد وطن پاکستان حاصل کرلیا زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کراچی ڈویڑن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر 1951 کو پاکستان دشمنوں نے منظم سازش کے ذریعے قائد ملت خان لیاقت علی خان کو شہید کردیا انکے قاتلوں کے عزائم آج تک ظاہر نہ ہوسکے جو المیہ ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر نعیم خان و صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ قائد ملت نواب زادہ خان لیاقت خان پاکستان پر جان و مال قربان کرکے امر ہوگئے وہ نواب خانوادے سے تھے حصول پاکستان و تعمیر وطن میں انکی بے لوث قربانیوں و کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے دیرینہ رفیق ہر اول دستے کے رہنما پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ق کے تحت سیمینار، مذاکرے اور کانفرنسز ملک بھر میں منعقد کیے گئے اور شہید ملت خان لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیشں کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن، کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ،نعیم خان، سید مشرف علی، عبد القیوم خان، چاچا فقیر محمد قریشی، عبد السلام، محمد سعید، سمیع اللہ فراز، وسیم راجہ،سید شاکر علی، قاری سبحان، محمد زبیر الدین، پرویز شیخ، عطاء اللہ، محمد جمیل، ذاکر ، محمد اصغر، معین خان اور دیگر نے انکے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی اور ملک کی ترقی۔ خوشحالی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی