
روسی صدر کا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم
منگل 17 اکتوبر 2023 22:40

(جاری ہے)
دونوں رہنمائوں نے علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاکستان روس تعلقات میں مسلسل توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یوریشین کنیکٹوٹی کو بڑھانے کے امکانات اور ریل، سڑک اور توانائی کی راہداریوں کے ذریعے علاقائی انضمام میں پاکستان کے اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کاکڑ نے پورے خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی انضمام کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، رابطے اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان اور روس یکساں موقف رکھتے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے بھی دوطرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کئی علاقائی اور عالمی امور پر مشترکہ سوچ رکھتے ہیں، روس کے ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سینیٹر روس کا دورہ کر چکا ہوں، دونوں ممالک قریبی ثقافتی اور اخلاقی اقدار کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی کمی کا سامنا ہے، 24 کروڑ کے لگ بھگ آبادی والا یہ ملک توانائی کی بڑی مارکیٹ ہے، توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کیلئے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، خطے کی معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر غذائی تحفظ کیلئے روس اقدامات کر رہا ہے، روس نے غریب ترین افریقی ملکوں کو مفت اناج کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ اس سال پاکستان اور روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹر محمد عفان قیصر؛ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی سوشل میڈیا کے حقیقی ہیرو
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس
-
آج نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ،پنجاب حکومت اس شعبے کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
گھریلو ناچاقی پر فائرنگ ،2بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی
-
وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی میجر ر یٹائرڈ ناصر رفیق سے ملاقات
-
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی ، شیری رحمن
-
اگرمذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی،وفاقی وزیرِدفاع خواجہ آصف
-
صوبائی وزیر صحت کا ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پروفیسر ساجد میر ،چوہدری ارشد وڑائچ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
-
کراچی‘ ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی
-
بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاہے،علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.