Live Updates

فوج اکیلی کچھ نہیں کرسکتی جب تک پوری قوم انکی پشت پر موجود نہ ہو،لیاقت بلوچ

عمران خان کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہی کچھ نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی ہوا تھا، جب تک سیاسی پارٹیاں اپنا قبلہ درست نہیں کرتیں انکے ساتھ یہی کچھ ہوتا رہے گا،نائب امیر جماعت اسلامی

پیر 23 اکتوبر 2023 22:43

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے فوج اکیلی کچھ نہیں کرسکتی جب تک پوری قوم انکی پشت پر موجود نہ ہو،آج عمران خان کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہی کچھ میاں نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی ہوا تھا، جب تک سیاسی پارٹیاں اپنا قبلہ درست نہیں کرتیں انکے ساتھ یہی کچھ ہوتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفدرآباد میںجلسہ کی تقریب پر شمولیتی پروگرام سے خطاب میں کیا۔ پروگرام کا اہتمام چوہدری غلام مصطفی ورک اور چوہدری ظہیر مصطفی ورک نے کیا۔پروگرام میں جماعت اسلامی حلقہ پی پی 144 کے ذمہ داران۔کارکنوں اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری ظہیر مصطفی ورک نے مسلم لیگ ق۔

(جاری ہے)

چوہدری جاوید وڑائچ نے مسلم لیگ چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انکے ساتھ حلقہ بھر سے درجنوں معززین نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان۔رانا تحفہ دستگیر ضلعی امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ۔حافظ محمد ارشاد گجر امیدوار جماعت اسلامی حلقہ پی پی 144۔رانا ممتازخان جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع شیخوپورہ۔میاں امتیاز احمد امیر زون۔میاں اسداللہ امیدوار جماعت اسلامی حلقہ این اے 116 اور دیگر ذمہ داران نے جماعت اسلامی میں شمولیت کرنیوالوں کو جماعت اسلامی کے مفلر اور مالا پہنائی۔

لیاقت بلوچ نے خطاب میں کہا کہ عوام نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو آزمالیا ہے مگر کوئی بھی جماعت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکی۔بلکہ خود امیر سے امیر تر ہوتے گئے اور عوام کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسادیا ہے۔عوام سے اپیل ہے اب آئندہ جنرل الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں ان شاء اللہ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ایک خوشحال ملک بنادے گی اور پوری دنیا میں پاکستان کا مقام بلند ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات