چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی غزالی ایجوکیشن فائونڈیشن کی گول میز کانفرنس میں خصوصی شرکت

جمعرات 26 اکتوبر 2023 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2023ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے غزالی ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں خصوصی شرکت کی ۔اس گول میز کانفرنس کا انعقاد آئندہ انتخابات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں کے عزم اور محفوظ تعلیم کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ آئندہ انتخابات کے تناظر میں محفوظ تعلیم کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم ہر حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہونی چاہئے۔اس مناسبت سے بچوں کو بہترین تعلیم کی فراہمی محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔اس گول میز کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔