Live Updates

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 13 ہزار300 روپے تک پہنچ گئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار714 روپے کا اضافہ ہوا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اکتوبر 2023 19:57

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 اکتوبر 2023ء) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت معمولی کمی کے بعد آج پھر 2 ہزار روپے بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت دو ہزار روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار714 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہےعالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2006 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، نگران حکومت نے مسائل کے حل کیلئے تیزی سے اقدامات کیے، بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی، زراعت کے شعبے پر توجہ دے کر معاشی مسائل سے نکلا جاسکتا ہے، صنعتی ترقی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکوری ہورہی ہے اس کے ساتھ گروتھ بھی جاری ہے، اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، ہم ابھی بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، روس یوکرین جنگ کا اثر بھی پاکستان پر پڑا، نگراں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کی، غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے خلاف بھی ایکشن ہورہا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی تھی، نگران حکومت کے بروقت اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی ہے، کسی کو بھی کرنسی مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے، تمام بغیرلائسنس شدہ ایکسچینج کمپنیاں بند کردیں گے، زراعت ، ریٹیل سیکٹر اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، ملکی قرضوں کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ 
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات