لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا

بدھ 1 نومبر 2023 13:53

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2023ء) شہر میں فضائی آلودگی میں بدستور اضافہ،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 430ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا،فدا حسین 475،گنگا رام میں آلودگی کی شرح 430،سید مراتب علی روڈ ، ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 410 ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کی اپیل کی ہے کہ لاہوریے دوران سفر سپیڈ لیمٹ کا خیال رکھیں۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ،کم سے کم درجہ حرارت 19 ،زیادہ سے زیادہ 30ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :