پنجاب ٹیچرز یونین سرگودھا کا نئی تنظیمی باڈی کا اعلان

بدھ 8 نومبر 2023 18:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2023ء) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع سرگودھا کی نئی تنظیمی باڈی کا اعلان کر دیا گیا۔ڈاکٹر باسط بھٹی گورنمنٹ ہائی سکول حیدرآباد ٹاؤن صدر منتخب جبکہ سابقہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع سرگودھا محمد شعبان بھٹی سرپرستی کریں گے۔دیگر عہدیداران میں شاہد عمران گورنمنٹ ہائی سکول 49 شمالی چیئرمین، محمد اشرف رانا گورنمنٹ ہائی سکول 111 جنوبی وائس چیئرمین،محمد عدیل رضا گورنمنٹ ہائی سکول 22 شمالی سینیئر نائب صدر، رانا ساجد گورنمنٹ ہائی سکول گل والا نائب صدر،محمد ہارون گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ نائب صدر، نبیل حسین گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول جنرل سیکٹری، محمد اکرم جوئیہ گورنمنٹ ایم سی سکول استقلال آباد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،محمد ثنا اللہ ثاقب گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور صدر ڈپٹی جنرل سیکرٹری،فہد حسن بھٹی گورنمنٹ ہائی سکول مٹیلا جوائنٹ سیکرٹری،عمران فرقان گورنمنٹ ہائی سکول ٹانگو والی فنانس سیکرٹری،حافظ محمد اشفاق گورنمنٹ لیب ماڈل ہائر سیکنڈری سکول چیف ارگنائزر،محمد رمضان گورنمنٹ ہائی سکول ریتڑی چیف کوارڈینیٹر،کفیل قاسم گجر گورنمنٹ ہائی سکول 126 جنوبی میڈیا آرگنائزر، صداقت علی گورنمنٹ ہائی سکول 60 شمالی آڈیٹر 1 محمد حبیب سلطان گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 سرگودھا کو ایڈیٹر منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر اساتذہ نے پنجاب ٹیچر یونین کی نئی تنظیمی باڈی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ضلع سرگودھا کی سیاست میں ایک مثبت پیش رفت قراردیا اور کہا کہ صدر باسط بھٹی کی قیادت میں پہلے بھی اساتذہ کی خدمت کا سفر جاری رہا ، ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اسے جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع سرگودھا کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تمام اساتذہ کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہےتاکہ تمام اساتذہ کرام دفاتر میں چکر لگانے کے بجائے اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر مکمل توجہ دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :