ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 15 نومبر 2023 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2023ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھنداورسموگ کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 06 ، سکردومنفی04،کالام منفی 02 اور گوپس میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :