کراچی، ضلع وسطی میںگراں فروش دکانداروں کے خلاف پچپن لاکھ روپے کا جرمانہ

بدھ 15 نومبر 2023 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فواد غفار سومرہ کی ہدایت پر گراں فروشوں، ناجائز منافع خوروں اور خود ساختہ مہنگائی پیداکرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کے دوران عوام کو مہنگائی کے طوفان میں دھکیلنے والے 313گراں فروش دکانداروں کے خلاف پچپن لاکھ روپے (55,00,000) کا جرمانہ کرکے گزشتہ پانچ برسوں کا ریکارڈ توڑ دیاگیا۔

پرائس چیکنگ کارروائی کے دوران دکانوں پر اشیائے ضرورت کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ غیر حاضر پائی گئی۔ جبکہ بہت سے دکانداروں کا من مانی قیمت پر اشیائ فروخت کرنے پر چالان کیاگیا۔مذکورہ کارروائی میں ضلع وسطی کے پانچوں سب ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمشنرز،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی ہمراہ فرائض کی ادائیگی کے لئے موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلع وسطی کے نیو کراچی،ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد سب ڈویڑن میں دودھ، چکن، گوشت، سبزی، پھل اور آٹے کے علاوہ دیگر اشیائے ضرورت کی دکانوں پر خصوصی طور پر پرائس چیکنگ کی گئی۔ حکومتی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والے اور عوام کے لئے مشکلات اور مہنگائی میں اضافہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ عوام کے لئے مشکلات پیدانہ کریں اورحکومتی احکام پر عمل درآمد کرتے ہوئے گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں۔

اس سلسلے میں ڈ پٹی کمشنر سینٹرل فوااد غفار سومورہ کی نگرانی میں گراں فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد عمران سولنگی نے پرائس چیکنگ کے دوران سرکاری نرخ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے دودھ، چکن سبزی فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 86 دکانوں پر 1490000 کے جرمانی عائد کئے،اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ حسان نے ظفر کارروائی کرتے ہوئے 113 منافع خوروں پر 1290000 کی جرمانے عاائد کئے،سسٹنٹ کمشنر ناظم آبادآصف کورائی نی60 منافع خوروں پر 812000 کے جرمانے عائد کئے،اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی نے پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 54 دکانوں پر 1240000 کے جرمانے عائد کئے واضح رہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ایسے میں دکانداروں اور تاجروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی پیداکرنا ایک قابلِ مزمّت عمل ہے۔

جس کی سرکوبی کے لئے ضلع وسطی انتظامیہ ڈپٹی کمشنرفواد غفار سومرو کی سربراہی میں سخت قانونی اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو بے جا مہنگائی سے بچایا جاسکی