وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 16 نومبر 2023 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 47 سے کم ہو کر 44 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 10 مکعب میٹر رہی اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 04 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 30 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :