"ٹکر کے لوگ" ایک تھپڑ بھی برداشت کرنے کے قابل نہیں تھے، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی پی کے 25 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعرات 16 نومبر 2023 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے "ٹکر کے لوگ" ایک تھپڑ بھی برداشت کرنے کے قابل نہیں تھے۔ عمران کی شکل میں جو بربادی ہوئی اسکی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں۔ عوامی ووٹ کے علاوہ کسی بھی اور طاقت اور مہرے کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔لاٹھی، بندوق اور زبردستی کی طاقت نہ کبھی مانی ہے اور نہ مانیں گے۔

بونیر گدیزئی میں پی کے 25 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے اور ہر فرد کو عوام کے ووٹ کی طاقت کا احترام کرنا ہوگا۔اے این پی نے کبھی محض منصب اور اقتدار کے حصول کیلئے سیاست نہیں کی۔ہمارا مقصد عوام کو انکے جائز اور آئینی حقوق کا حصول دلانا ہے۔ پختونخوا قدرتی وسائل سیمالا مال لیکن عوام محرومیوں کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف سازشوں کے تحت جنگلات اور زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں۔ پختون صحت، تعلیم اور روزگار سے باہر ممالک میں مزدوریوں پر مجبورہیں۔ قوم کے وسائل پر اختیار قوم کا ہونا چاہیئے نہ کہ کسی اور کا۔ قوم کو اپنے وسائل پر اختیار چاہیئے تو اے این پی کا ساتھ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ خدائی خدمتگاروں کی قربانیوں سے انگریز یہاں سے جانے پر مجبور ہوئے۔

ہم باچا خان کے پیروکار اور اسی نظریئے کے تحت اپنی قوم کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ باچا خان نے قوم کو عدم تشدد اورتعلیم کی روشنی سے آراستہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باچا خان اور خدائی خدمتگاروں نیاپنی جدوجہد سے پوری قوم کیلئے ووٹ کا حق جیتا تھا۔ تقسیم سے قبل دونوں دفعہ انتخابات کے نتیجے میں صوبے میں خدائی خدمتگاروں کی حکومت قائم ہوئی تھی۔

قیوم خان کی شکل میں پہلے آمر نے خدائی خدمتگاروں کی منتخب حکومت قائم کی۔ اے این پی اقتدار میں آکر عوام کی ساری محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ کنونشن میں کثیر افراد نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی سے مستعفی ہوکر اے این پی شمولیت بھی اختیار کی۔ کنونشن سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک، امیدوار پی کے 25 افسر خان، امیدوار پی کے 26 قیصر ولی خان، امیدوار این اے 10 رف خان، استقبال خان اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا