-چیئرمین سی ایم آئی ٹی میر دوستین خان جمالدینی کاضلع کیچ کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

جمعہ 17 نومبر 2023 22:40

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2023ء) چیئرمین سی ایم آئی ٹی میر دوستین خان جمالدینی اور ممبران سی ایم آئی ٹی عبدالروف بلوچ اور قاسم مینگل پر مشتمل ٹیم نے ضلع کیچ میں اپنے دورے کے دوسرے دن مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ سمیت ضلع کیچ کے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے پہلے مرحلے میں سی ایم آئی کی ٹیم نے چیئرمین میر دوستین خان جمالدینی کی سربراہی میں لا کالج تربت کا دورہ کیا اور وہاں پر توسیعی منصوبہ کے زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اس موقع پر ایکسیئن بی اینڈ آر بلڈنگ عبدالقیوم رند اور ایس ای بی اینڈ آر قاضی نور لحق بلوچ نے ان کو لا کالج کے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفگ دی چیئرمین سی ایم آئی ٹی میر دوستین خان جمالدینی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لا کالج کی توسیعی منصوبے میں کالج کے انتظامیہ ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کے متعلق بنیادی ضروریات کا خیال رکھ کر تعمیرات کو مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور تعمیراتی کمپنی کی جانب سے میٹریل کے ناقص استعمال کو روکنے کے لیے کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے ۔ اس دوران انہوں نے لا کالج کے احاطے میں موجود پبلک لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر لائبریری کے تزہین وآرائش کیے جانے والے کام کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کالج کے انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران سے کالج کے درس وتدریس اور انتظامی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا دریں اثنا سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کا بھی دورہ کیا اور تربت سٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے فیز ٹو پروگرام کا معائنہ کیا ۔

اس انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ہنگامی طور پر داخل کیے جانے والے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے آپریشن تھیٹر سمیت او پی ڈی ڈیپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں انہوں نے مکران میڈیکل کالج تربت کا بھی وزٹ کیا جہاں پر مکران میڈیکل کالج تربت کے پرنسپل ڈاکٹر افضل خالق بلوچ اور فیکلٹی ممبران نے ان کا شاندار استقبال کیا اور مکران میڈیکل کالج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور بلوچ نے انہیں مکران میڈیکل کالج اور وہاں پر دو سو بستروں پر مشتمل زیر تعمیر ہسپتال کے بارے میں بریفننگ دی پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور بلوچ نے سی ایم آئی ٹی کی ٹیم کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ مکران میڈیکل کالج تربت کے منصوبے کا بیشتر حصہ مکمل ہوچکا ہے البتہ کچھ شعبہ جات میں کام باقی ہے جنہیں چند مہینوں کے اندر مکمل کیا جائے گا چیئرمین سی ایم آئی ٹی کو زیر تعمیر دو سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کے بارے میں بھی بریفننگ دیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیرات کا کام ابتداء مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیرات میں ہمیں فنڈنگ کی قلت کا سامنا ہے جس کو دور کرنے کے بعد ہسپتال کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے گا ۔ اس موقع پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی میر دوستین خان جمالدینی نے انہیں یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کوئیٹہ پہنچ کر متعلقہ اداروں سے بات کریں گے تاکہ مکران میڈیکل کالج تربت کے ہسپتال کی تعمیر کا کام بلاروک ٹھوک جاری رہے اور منصوبہ اپنے مقررہ مدت میں پایا تکمیل تک پہنچ سکے اس دوران سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے میڈیکل کالج کے لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر طلبا وطالبات کو دستیاب کتابوں کے بارے میں لائبریرین حکام سے تبادلہ خیال کیا بعد ازاں سی ایم آئی ٹی کی ٹیم نے تربت یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ اور جائزہ لیا جبکہ یونیورسٹی احکام نے انہیں یونیورسٹی کے درس و تدریس امور سے متعلق تفصیلی بریفگ دی ٹیم نے بلوچستان ہائی کورٹ سرکٹ بینچ تربت ، کمشنر مکران کمپلکس تربت اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ ضلع کیچ کے زیر تعمیر عمارتوں کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفننگ لیا