علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے تیسرے سالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات شروع

اتوار 19 نومبر 2023 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2023ء) تحریک لبیک پاکستان کے بانی حافظ خادم حسین رضوی کے تیسرے سالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات کا با قاعدہ آغاز اتوار کے روز سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی اور حافظ انس رضوی نے چادر پوشی سے کردیا۔

(جاری ہے)

چادر پوشی کی تقریب میں نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ،سرپرست اعلیٰ قاضی محمود اعوان ، اراکین مجلسِ شورٰی علامہ غلام غوث بغدادی، مفتی محمد عمیر الازہری،ڈاکٹر محمد شفیق امینی،علامہ غلام عباس فیضی،مفتی وزیر احمد اور دیگر رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔چادر پوشی کے بعد سرپرست اعلیٰ ٹی ایل پی قاضی محمود اعوان نے خصوصی دعا کروائی ۔