کشمیری مہاجرین کی آباد کاری میں شکوک شبہات دور کئے جائیں ،محمد طاہر کھوکھر

مہاجرین کی آبادکاری میں مہاجرین کو شامل کیا نہ تمام مہاجرین سے مشاورت یا تجاویز لی گئی ہیں ، سابق وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر

پیر 20 نومبر 2023 22:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت سپورٹس اور ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ کشمیری مہاجرین کی آباد کاری میں شکو ک شبہات پائے جائے ہیں کشمیری مہاجرین کی آباد کاری میں شکوک شبہات دور کیئے جائیں ،مہاجرین کی آبادکاری میں مہاجرین کو نہ ہی شامل کیا گیا ہے اور نہ تمام مہاجرین سے مشاورت یا تجاویز لی گئی ہیں بلکہ بحالیات سمیت حکومت اور اداروں نے کمروں میں بیٹھ کر مرضی کی لکریں کھینچ کر اپنی تجاویز بنائیں جس کی کوئی ویلیو نہیں ہے یہ مہاجرین کشمیر کے ساتھ دھوکہ ہوگا اور ان کے ساتھ ظلم ہو گا ،انہوں نے کہا کہ مہاجرین کشمیر 1947 ,1965کے ساتھ بھی اس سے قبل دھوکہ کیا گیا کمروں بیٹھ کر اس طرح کی تجاویز مرتب کی جس کا خمیازہ وہ آج تک بھگت رہے ہیں ،مہاجرین کشمیر کے ساتھ 5مرلہ زمین پر آبادکاری اس صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے اور اس طرح کی مشکوک اور شکوک شبہات والی آباد کاری ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ،کشمیری قوم نے بقاء پاکستان سمیت کشمیر کی آزادی کے لیئے اپنا تن من دھن دولت جائیدادیں اور اپنے گھر بار کو بھی پاکستان کی بقاء اور کشمیر کی آزادی کے لیئے قربان کیا ان کے ساتھ 5مرلہ زمین ایک مذاق ہے جس کو کشمیری مہاجرین مسترد کرتے ہیں کشمیری قوم کے ساتھ اس طرح کا ظلم نہیں ہو نے دیں گے کشمیری قوم کو ئی لاوارث قوم نہیں ہے بلکہ وہ ہمارے ماتھے کا جھومر شہداء کی وارث ،تحریک آزادی کشمیر کے بے لوث سپاہی ہیں جنہوں نے کشمیری قوم کے مستقبل اور نسل نو اور کشمیر کی آزادی کے لیئے قربانی دی ہے ہمیں ان کی قربانیوں کی قدر کرنا ہوگا بیورو کریسی اور اداروں کا اس طرھ کی تجاویز اور شکوک شبہات والی آبادکاری پر ان کو شرم آنی چایئیے گرم اے سی کے کمروں میں بیٹھ تجاویز نہیں بنائی جاتی ہیں بلکہ اصل صورتحال کو دیکھنا ہوتا اور عوام سے تجاویز لی جاتی ہیں ،مہاجرین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں ہے ،کشمیری مہاجرین کو اعتماد میں لیا جائے۔