ایپکا میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین سید شرف علی شاہ مبارکباد

پیر 20 نومبر 2023 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2023ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا) میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے صدر سلمان احمد خان، ارشاد علی جمالی سینئر نائب صدر،شکیل لقمان جنرل سیکریٹری، بلال حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری،محمد شفیق فنانس سیکریٹری، شعیب سلیم چیمپئن پریس سیکریٹری اور محمد وکیل برفت آفس سیکریٹری نے چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کو بورڈ ملازمین کے پروموشنز لیٹر تقسیم کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے اپنے وعدے کے مطابق ملازمین کے پروموشنز لیٹر دے رہے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ چیئرمین کے دور میں کئی ملازمین کے پروموشنز کئے گئے اور درجہ چہارم کے ملازمین میں بھی جلد پروموشنزلیٹر جاری کئے جائیں گے۔ چیئرمین بورڈ کی خدمات کے اعتراف میں اور سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمد کو ایپکا اور بورڈ ملازمین کی جانب سے ان کو اجرک کا تحفہ اور گلدستے پیش کئے گئی

متعلقہ عنوان :