پیپلز پارٹی ووٹرز کی طاقت کے ذریعہ عوامی راج کے قیام کیلئے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل تیار ہے، نیئر حسین بخاری

پیر 20 نومبر 2023 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹرز کی طاقت کے ذریعہ عوامی راج کے قیام کیلئے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل تیار ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادانہ اورصاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ شفاف انتخابات ہی جمہوری پارلیمانی نظام کے تسلسل کی ضمانت ہیں، آزادانہ انتخابات کے تحت عوام الناس کے منتخب نمائندگان کی جمہوری حکومت ہی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈے پر ہر سیاسی جماعت کے امیدوار اور ووٹرز کو بلاتفریق اور بلاامتیاز برابر سہولیات ملنی چاہئیں۔