بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے اربوں روپے زائد بل وصولی ثابت ہو گئی

ریڈنگ میں تاخیر کرکے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا، مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر تاخیر سے ریڈنگ لی گئی، انکوائری رپورٹ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 20 نومبر 2023 21:31

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے اربوں روپے زائد بل وصولی ثابت ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2023ء) بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے اربوں روپے زائد بل وصولی ثابت ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریڈنگ میں تاخیر کرکے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا، مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں،اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد کے بل وصول کیے۔

ڈسکوز کی جانب سے میٹر تبدیلی کے نام پر بھی اضافی وصولیاں کی گئیں،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی اوور بلنگ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نیپرا رپورٹ کو حتمی شکل دے کر پبلک کرے گی،واضح رہے کہ نیپرا نے ماہ ستمبر میں ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ نیپرا کو بڑی تعداد میں صارفین سے اوور بلنگ کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی، جس نے رپورٹ رواں ہفتے مکمل کی ہے۔ نیپرا نے اگست میں اوور بلنگ کے معاملے پر نوٹس اور انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی۔ اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں۔تمام تقسیم کارکمپنیوں نے غریب عوام کو اوربلنگ کے ذریعے لو ٹا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق لیسکو اور حسیکو ریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی۔ ڈسکوز کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کیے گئے اور اوور بلنگ کے لیے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا۔ ریڈنگ میں تاخیر کر کے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3سے 4دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی۔ لیسکو اور حیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز میں بھی اوور بلنگ ہوئی۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی اوربلنگ کی گئی۔